مفتی محمودکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلا م سوراب کے زیراہتمام تاریخ سازموٹرسائیکل ریلی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:13

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مفتی محمودکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلا م سوراب کے زیراہتمام تاریخ سازموٹرسائیکل ریلی ،ہزاروں کی تعدادمیں کارکنوں کی شرکت ،تفصیلا ت کے مطابق 26اکتوبرکوکوئٹہ میں منعقدہ مفتی محمودکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی سوراب کے زیراہتمام ایک موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی ،ریلی تحصیل امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی کی قیادت میں مرکزی جامع مسجدسے برآمدہوئی جومختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے واپس جامع مسجدپہنچ کراختتام پزیرہوئی جہاں شیخ الحدیث مولاناعطااللہ نے دعاکی ،تاریخ سازموٹرسائیکل ریلی میں سوراب سٹی سمیت گدرمولی جیوالاکھوریاںآڑچنو حاجیکہ گرگٹ شانہ زردکلغلی مارآپ سیاہ کمب سمیت مختلف علاقوں سے جے یوآئی کے کارکنوں نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی، موٹرسائیکلوں کاسب سے بڑاقافلہ نواحی علاقہ مولی سے مقامی امیرمولانامحمدعظیم لہڑی کی سربراہی میں ریلی کاحصہ بنا، ریلی کی قیادت جے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی مولاناخان محمدسناڑی مولانامحمدعیسیٰ مولاناعبدالکریم میرعبدالنبی زرکزئی مولانامحمدطیب قاری محمدمدنی مولانامحمدعظیم لہڑی ڈاکٹرمحمدایوب رودینی مفتی عبدالغنی ساسولی مولاناعبدالباسط لہڑی حافظ ہدایت اللہ سٹی امیرحافظ عبدالرشیدجے ٹی آئی کے حافظ شریف اللہ زبیراحمداوردیگرکررہے تھے ،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ 26اکتوبرکومنعقدہونے والی مفتی محمودکانفرنس ایک تاریخ رقم کرے گی ،بلوچستان کے عوام کی جمعیت کے ساتھ وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ماضی میں بھی ہونے والی جے یوآئی کے اجتماعات کی نظیرنہیں ملتی ان شاء اللہ اب ایک بارپھرکوئٹہ کی دھرتی پرایک نئی تاریخ دہرائیں گے،مفتی محمودکانفرنس میں دیگرعلاقوں کی طرح سوراب سے بھی کارکنان قافلوں کی صورت میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :