ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انتقال کر نے والے نقل نویس کے بیٹے کو نائب قاصد بھرتی کر لیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے ایک ماہ قبل اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر نے والے نقل نویس اظہر محمود کے بیٹے کو ضلعی عدلیہ چکوال میں نائب قاصد بھرتی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول اظہر کے نائب قاصد بھرتی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اظہر محمود کے انتقال کے بعد مرحوم کی بیوہ اور اس کے بچوں کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا۔ بلاول اظہر کی تعیناتی سے پورے خاندان نے سیشن جج کو دعائیں دی ہیں۔