سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے معیار کو ترجیح دے رہا ہے۔ ڈاکٹر اے ڈی سجنانی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے معیار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ضلع غربی اور ضلع ملیر کے لئے بنائے گئے ڈسٹ بن کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صفائی اور جراثیم سے پاک ماحول عوام کا بنیادی حق ہے لہٰذا اس کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت کام کا آغاز کیا جا چکاہے جبکہ جلد ہی ضلع غربی اور ضلع ملیر میں کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے کام کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے ٹھیکیدار کو ڈسٹ بن کی تیاری میں معیار کو برقرار رکھنے اور جلد از جلد ڈسٹ بن کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ فل سائٹ سہیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن محمد ارشاد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :