سعودی عرب ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا خواہاں
ویژن 2030ء کے تحت سعودی عرب پہلی مرتبہ تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر رہا ہے آرامکو کے حصص کی فروخت سے سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ ایک ’’عالمی پاور ہاؤس‘‘ بن جائے گا
منگل 24 اکتوبر 2017 11:47
(جاری ہے)
اس سے حاصل کردہ رقوم سیسعودی عرب سے باہر سرمایہ کاری کی جائے گی۔
زیادہ تر رقوم عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منصوبوں میں لگائی جائیں گی اور اس طرح خود سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اٴْوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے دنیا میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے بورڈ گورنر میں بھی ایک نشست حاصل کی ہے اور یاسر الرمیان کو اس کے بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان اور سوفٹ بنک گروپ کے بانی ماسیوشی سن نے گذشتہ سال لندن میں اس ٹیکنالوجی فنڈ کا آغاز کیا تھا۔2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فیصد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔اخبار نے مشرقِ وسطیٰ انسٹی ٹیوٹ میں خلیج امور کے ڈائریکٹر جیرالڈ فئیر اسٹین کے حوالے سے سعودی عرب کے اقتصادی منصوبے کے بارے میں لکھا ہے ہم اس کو ریال سفارت کاری کہہ سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.