چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت

ایسے ہتھکنڈوں سے آزادی رائے کو دبایا نہیں جاسکتا،حکومت حملے کے محرکات کا فوری پتہ چلائے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بیان

جمعہ 27 اکتوبر 2017 17:52

چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے آزادی رائے کو دبایا نہیں جاسکتا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے حکومت پر زور دیا کہ سینئر صحافی پر حملہ آوروں اور حملے کے محرکات کا فوری طور پر پتہ لگائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :