صحافیوں پر حملوں کے مزید واقعات برداشت نہیں کیے جانے چاہیں،

سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیںہوگا،پارلیمنٹ نے ہر موقع پرایسے واقعات پر آواز اٹھائی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی احمد نورانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 14:00

صحافیوں پر حملوں کے مزید واقعات برداشت نہیں کیے جانے چاہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ صحافیوں پر حملوںکے مزید واقعات برداشت نہیں کیئے جانے چاہیں،احمد نورانی نے حق کی بات کی ہے، سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیںہوگا،احمد نورانی پر حملہ بہت سی چیزوں کا ردعمل ہوسکتا ہے،پارلیمنٹ نے ہر موقع پرایسے واقعات پر آواز اٹھائی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صحافی احمد نورانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،واقعہ افسوناک ہے،صحافی احمد نورانی پر حملے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ایسے مزید واقعات برداشت نہیں کیئے جانے چاہئیں،احمد نورانی نے حق کی بات کی ہے،سچ لاٹھی مارنے سے بند نہیں ہوگا،احمد نورانی پر حملہ بہت سی چیزوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔احمد نورانی کی ذاتی دشمنی ہے یا پلاٹ پر قبضہ ہے تو سامنے آجائیں،پارلیمنٹ نے ہر موقع پرایسے واقعات پر آواز اٹھائی ۔