آواران میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2شرپسند ہلاک

اتوار 29 اکتوبر 2017 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2017ء) آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2شرپسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو آواران کے علاقے جھاؤ میں سیکورٹی فورسزاور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں2شرپسندہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ قبضے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال پہنچادیا ۔

متعلقہ عنوان :