Live Updates

عمران خان مشرف کا چیلا نہ بنیں، یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ بینظیر بھٹو کے قاتل انصاف اور قدرت کے قہر سے بچ نہیں سکتے،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرا کا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے منڈی بہاوالدین میں خطاب پر رد عمل

پیر 30 اکتوبر 2017 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرا نے عمران نیازی کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سابق آمر جنرل مشرف کا چیلا نہ بنیں یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قاتل انصاف اور قدرت کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آمر جنرل مشرف کی زبان بولنے کے بعد اور بے نقاب ہو گئے ہیں۔

سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ قوم بخوبی جانتی ہے کہ پی ٹی آئی طالبان کی سیاسی ونگ ہے اور عمران نیازی طالبان کے ایجنٹ ہیں ان کا بس چلے تو پختون خوا طالبان کو بیچ دے۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جس سوچ نے قتل کیا عمران نیازی اس سوچ کے پیادے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران نیازی نے سیاست اور معاشرے میں شدت پسندی اور عدم برداشت کو فروغ دیا ہے۔

سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا عوام غریب بیمار مریضوں کے مفت علاج کے لیئے عمران نیازی کو صدقہ اور خیرات کی رقم دیتے ہیں عمران نیازی نامی بیماری اس رقم میں خوردبرد کرتے ہیں۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا جس شخص کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں انہں نے 400کنال پر بنی گالا محل کیسے بنا دیا سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ یہ بودی کہانی ہے کہ جمائما نے انہیں قرض دیا اگر جمائما کا عمران نیازی پر اعتبار ہوتا تو طلاق کیوں لیتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات