Live Updates

لندن گیم پلان پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا، عمران خان

نواز شریف اب این آر او کے لئے بے چین ہیں، ٹوئیٹ

منگل 31 اکتوبر 2017 19:28

لندن گیم پلان پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن گیم پلان پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے کیونکہ نواز شریف اب این آر او کے لئے بے چین ہیں ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ لندن گیم پلان آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہا ہے کیونکہ نواز شریف اب اپنی پارٹی کو نیب اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کریں گے کیونکہ نواز شریف اب این آر او کے لئے بہت سخت بے چین ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف این آر او کے خاطر اداروں پر بھی دباؤ ڈالے گا تاکہ بیرون ملک جمع 300ملین اور خد کو بچا سکے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :