اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اورمیں بوگس کیس بھگتنے جارہاہوں، نواز شریف

یہ انتہائی بوگس،جھوٹاکیس ہے،کرپشن سے دوردورتک تعلق نہیں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 نومبر 2017 22:41

اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اورمیں بوگس کیس بھگتنے جارہاہوں، نواز ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اورمیں بوگس کیس بھگتنے جارہاہوں،یہ انتہائی بوگس،جھوٹاکیس ہے،کرپشن سے دوردورتک تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی جیکنگ کے کیس میں 27 سال کی سزا سنائی گئی،موجودہ کیسز بھی اسی طرح کے کیسزہیں،میں کیوں ہردس سال بعد ملک چھوڑوں،آخرمیں نے کیاکیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے ، میرے اندر بھی جذبات ہیں، اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اورمیں بوگس کیس بھگتنے جارہاہوں،یہ انتہائی بوگس،جھوٹاکیس ہے،کرپشن سے دوردورتک تعلق نہیں ہے،کوئی کک بیک نہیں،خزانے میں خوردبرد نہیں،کسی ٹھیکے میں پیسانہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :