ہائی کورٹ ملتان بنچ نے شیرزمان قریشی کو بطورصدر بارایسوسی ایشن کام کرنے سے روک دیا

جمعرات 2 نومبر 2017 20:31

ہائی کورٹ ملتان بنچ نے شیرزمان قریشی کو بطورصدر بارایسوسی ایشن کام ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ نے صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی کو بظور صدر کام کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ہائی کورٹ ملتان مسٹرجسٹس امین الدین خان نے صدرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیرزمان قریشی کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یہ پٹیشن ایڈووکیٹ شہبازگرمانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیارکیاگیاتھا کہ لاہور ہائی کورٹ کالارجر بنچ شیرزمان قریشی کا لائسنس معطل کرچکا ہے اس کے باوجود وہ ہائی کورٹ بار کے صدر کے طورپر کام کررہے ہیں ۔

انہیں کام سے روکا جائے۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سماعت22نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے شیرزمان قریشی کو پیش ہونے کانوٹس جاری کردیا۔دریں اثناء ہائی کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ بار کے دوسابق صدور محمد علی گیلانی اور شیخ رفیق گوریجہ کو عدالتی معاون بھی مقرر کیا۔

متعلقہ عنوان :