موسم کی تبدیلی، بچوں کو فلو، نمونیا اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا
جمعہ 3 نومبر 2017 13:21
(جاری ہے)
ملک کے ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹراویس نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینہ سے ابتدائی طور پر موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔
’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ چونکہ شروع ہوتی ہوئی سردی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ آئس کریم ، کولڈ ڈرنکس ، ٹھنڈے دودھ ، مشروبات ، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میںمبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.