نواز شریف فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ تصادم کی پالیسی ہی اختیار کریں گے ،عامر متین

جمعہ 3 نومبر 2017 12:43

نواز شریف فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ تصادم کی پالیسی ہی اختیار کریں گے ،عامر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3نومبر2017ء) :تجزیہ کارعامر متین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ تصادم کریں گے اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت سلطنت کے مسائل پیچھے چھوڑ چکے ہیں اس وقت وہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کی بقاء کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔نواز شریف کو وقتی طور پر ریلیف مل چکا ہے ۔مریم نواز اپنے پیغام میں واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس ساری آپشن موجود ہیں ۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ،نواز شریف اور مریم نواز نے ویسے ہی پروٹوکول لیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :