مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی میں سے کیا نکالنا چاہتی ہے،

آصف زرداری نہ نواز شریف کو بچا سکتے ہیں نہ این آر او کرا سکتے ہیں، باریوں کا وقت گزر گیا، پہلے باریاں لگا کرتی تھیں مسلم لیگ (ضیائ)کے سربراہ اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ضیائ)کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی میں سے کیا نکالنا چاہتی ہے، آصف زرداری نہ نواز شریف کو بچا سکتے ہیں نہ این آر او کرا سکتے ہیں، باریوں کا وقت گزر گیا، پہلے باریاں لگا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی میں سے کیا نکالنا چاہتی ہے، افسوس ہوا کہ وزیرخارجہ پیپلز پارٹی کی منت سماجت کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی والے جواب نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نہ نواز شریف کو بچا سکتے ہیں نہ این آر او کرا سکتے ہیں، باریوں کا وقت گزر گیا، پہلے باریاں لگا کرتی تھیں۔