Live Updates

نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،کرپشن نے اس ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے نواز شریف کے بچے باہر اور علاج بھی باہر ہوتا ہے ،عوام ایسے کسی بھی شخص کو ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ باہر ہے ،جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہو اسے انتخاب کرنا چا ہئے، پاکستان میں ایک قانون کمزور کے لیے دوسرا طاقت ور کے لیے ہے ملک میں گائے ،بکری اور سائیکل چور جیل میں ہوتا ہے ، اربوں روپے لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے ،وزیر اعظم مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دھوڑ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 3 نومبر 2017 19:46

نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،کرپشن ..
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں کرپشن نے اس ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے نواز شریف کے بچے باہر اور علاج بھی باہر ہوتا ہے ،عوام ایسے کسی بھی شخص کو ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ باہر ہے جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہو اسے انتخاب کرنا چا ہئے، پاکستان میں ایک قانون کمزور کے لیے دوسرا طاقت ور کے لیے ہے ملک میں گائے ،بکری اور سائیکل چور جیل میں ہوتا ہے جبکہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں۔

جمعہ کو اوچ شریف کے قصبہ دھوڑ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے حکمران پیسہ چوری کر کے باہرون ملک لے جاتے ہیںسپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع دیا مگر خود کو بے گناہ ثابت نہ کر سکے پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر حکمران قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کر دیتے ہیں ہسپتالوں ،تعلیم اور ملک کی ترقی کے لیے پیسہ نہیں ہوتا لوٹی جانے والی دولت حکومت کی نہیں قوم کی دولت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ 4سالوں میں اربوں روپے دبئی منتقل کیے گئے ہیںانہوں نے کہا ملک کی ترقی کے لیے کسانوں کو خوشحال کرنے کی ضرورت ہے انڈیا میں کسانوں کی پوری مد کی جاتی ہے چین نے بھی کسانوں کی مدد کر کے خوشحال کیا ہے لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے پاکستان میں بھی ملک کو خوشحال بنانے کے لیے کسانوں کو خوشحال کرنے کی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف چند ہفتوں میں پالیسی کا اعلان کرے گی اللہ نے موقع دیا تو کسانوں کو خوشحال کریں گے انہوں نے کہا کسان لندن میں فلٹس لینے کے لیے پیسہ نہیں بناتے زمینوں پر خرچ کرتے ہیںاورنج ٹرین پر اربوں روپے خرچ کر دئیے گئے یہی پیسہ کسانوں کی خوشحالی پر لگاتے آج ملک میں خوشحالی ہوتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا فضل الرحمن ،محمود اچکزی ،اسفند یار سب سے مل جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم نے خیبر پختونواہ میں ایک ارب درخت اگائے چھانگہ مانگا جیسے چالیس جنگلات اگائے اقتدار میں آ کر ملک بھر میں جنگلات لگا کر ماحول کو بہتر کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے اوچ شریف بذریعہ روڈ آیا ہوں سموگ کی وجہ سیتاخیر سے پہنچا سموگ اللہ تعالی کی طرف سے ایک خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کہا شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کیں میں ہائیکورٹ سے اپیل کرونگا کہ گنے کے کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہا نگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کسانوں کے تمام حقوق دلوائے گی نوجوانوں کو روز گار فراہم کریں گے تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنائے گی۔جلسہ سے مقامی رہنماوں ملک عامر یار وارن ،جہانزیب وارن ،سمیع الحسن گیلانی ویگران نے خطاب کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات