Live Updates

عمران خان پر 10ارب کے ہرجانہ کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی

ہفتہ 4 نومبر 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر 10ارب کے ہرجانہ کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔تحریک انصاف کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ ہتک عزت کے دعوی کے لئے یہ پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ یہ مناسب پلیٹ فارم ہے ۔

عدالت نے مزید سماعت 22نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کیا گیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کی بناء پر درخواست گزار کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت عزت و احترام کیا جاتا ہے جبکہ درخواست گزار کے سیاسی مخالف عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 28 اپریل 2017 کو پریڈ گرائونڈ میں ایک جلسے کے دوران بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کا الزام دہرایا، اس کے علاوہ عمران خان نے درخواست گزار کو مافیا جیسے غیر مہذب القابات سے بھی نوازا۔وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گزار کے حق میں 10ارب روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :