ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:53

ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے اب مستعفی نہ ہونے پر ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار خط لکھیں گے۔ کمال کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بھی ارشد وہرہ نے ڈپٹی میئر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔ معاملے پر ایم کیوایم پاکستان نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اتوار کے احتجاجی جلسے کے بعد ڈپٹی میئر کے مستعفی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار الیکشن کمیشن کوارشد وہرہ کی پارٹی سے علیحدگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ خط میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حوالے بھی دیا جائے گا۔ جس کے تحت پارٹی لیڈرمنتخب نمائندے کی تنظیم سے علیحدگی کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے۔ پارٹی کی تبدیلی اوراعتراض پر منتخب نمائندہ عہدے کا اہل نہیں رہتا۔