Live Updates

کہیں عمران خان 2014 کی طرح پھر سے تو امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار نہیں کر رہے،مریم اونگزیب

اتوار 5 نومبر 2017 00:10

اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2017ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے تحریک انصاف کے جلسوں میں تیزی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں عمران خان 2014 کی طرح پھر سے تو امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار نہیں کر رہے۔مریم اونگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور باتیں پورے ملک کا ٹھیکا لینے کی کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کے جلسوں میں تیزی کیوں عمران صاحب 2014 کی طرح امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار تو نہیں کر رہی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے نزدیک کارکردگی صرف جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا اور عورتوں کو حراساں کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پورے پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں 74 فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے جب کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں لوگ سیلاب سے جاں بحق ہوتے ہیں اٴْس کا حساب کون دے گا۔وفاقی وزیر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ خان صاحب نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :