تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کو قبل ازوقت توڑنے کا مطالبہ کردیا

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں توتحریک انصاف بھی قبل ازوقت خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑ دے گی،حلقہ بندی بل پرمزید غوروفکرہوناچاہیے،حلقہ بندی کی بنیاد پرالیکشن قبول نہیں،جمہوریت کی روح مردم شماری نہیں الیکشن ہیں۔ترجمان تحریک فواد چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 نومبر 2017 12:39

تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کو قبل ازوقت توڑنے کا مطالبہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 نومبر2017ء) : تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی پیشکش کردی،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں توتحریک انصاف بھی قبل ازوقت خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑ دے گی،حلقہ بندی بل پرمزید غوروفکرہوناچاہیے،حلقہ بندی کی بنیاد پرالیکشن قبول نہیں،جمہوریت کی روح مردم شماری نہیں الیکشن ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان تحریک فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے،ہم انتخابات میں تاخیرنہیں چاہتے۔

تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ کر الیکشن کروائے جائیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیاں قبل ازوقت توڑنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔پی ٹی آئی بھی کے پی اسمبلی توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی بل پرمزید غوروفکرہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بل پر فوری منظوری نہیں چاہتے۔حلقہ بندی کی بنیاد پرالیکشن قبول نہیں۔ پی ٹی آئی قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے۔ہم انتخابات میں تاخیرنہیں چاہتے۔

جمہوریت کی روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں توتحریک انصاف بھی قبل ازوقت خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑ دے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ حلقہ بندیوں کا بل مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائے۔ پیپلزپارٹی کی طرح پی ٹی آئی بھی حلقہ بندیوں کابل مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے پرمتفق ہے۔