Live Updates

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ، عمران خان بتائیں صحت اور تعلیم کی انقلابی پروگرام کہاں ہیں

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا جلسے سے خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 17:10

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ، عمران خان عوام آپ سے پوچھتے ہیں کہ صحت اور تعلیم کی انقلابی پروگرام کہاں ہیں ۔

اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونکوا کے عوام مسلم لیگ (ب) کو ووٹ دیں گے ، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے قائد محمد نوازشریف عدالتوں سے سرخرو ہوں گے ، ملکی ترقی کیلئے نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا ، (ن) لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھیت ہے ، کے پی کے عوام (ن) لیگ کو مینڈیٹ دیں تو پھر ترقی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں مینڈیٹ نہ ہوتے ہوئے کام کر رہے ہیں ، 2018کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیں گے ، ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ۔

امیر مقام نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، 2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کا احتساب کریں گے ، جعلی تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا کی سیاست میں دفن ہو جائیں گے ، خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبے کا برا حال ہے ، عمران خان عوام آپ سے پوچھتے ہیں کہ صحت وتعلیم کے انقلابی پروگرام کہاں ہیں ،عو ام عمران خان کی جعلی تبدیلی پہنچان چکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات