Live Updates

کسی بڑے ڈاکو کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی تو سب کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ،ْ عمران خان

نیب کے قانون میں تبدیلی یا عدلیہ کو کمزور کر نے کی کوشش کی گئی تو سارا پاکستان اسلام آباد کا رخ کریگا جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے ،ْاگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کر نے دینگے ،ْنئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے ،ْچیئر مین تحریک کاانصاف کا جلسے سے خطاب عوام موجودہ نظام اورحکمرانوں سے بیزارہوچکے ہیں ،ْ پاکستان کے عوام ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں ،ْشاہ محمود قریشی

اتوار 5 نومبر 2017 20:30

کسی بڑے ڈاکو کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی تو سب کو لے کر اسلام آباد ..
اوباڑو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ملک میں کرپشن کاگاڈفادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بڑے ڈاکو کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی تو سب کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ،ْ نیب کے قانون میں تبدیلی یا عدلیہ کو کمزور کر نے کی کوشش کی گئی تو سارا پاکستان اسلام آباد کا رخ کریگا ،ْجاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے ،ْاگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کر نے دینگے ،ْنئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔

اتوار کو سندھ اور پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سے باہر پڑا ہے جبکہ آصف زرداری نے 19شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہواہے ،ْ نوازشریف اور آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثے دبئی ،ْلندن اور پیرس میں ہیں ان لوگوں کو ملک کے ہسپتالوں کا حال تک معلوم نہیں ہے ،ْیہ لوگ باہر جا کرعلاج کراتے ہیں ان کو پتا ہی نہیں پاکستان میں ہسپتالوں کی صورتحال کتنی ابتر ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ شوگر ملوں پر قبضہ کرنے والے ڈاکوؤں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے ،ْان چوروں نے سندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ انہیں این آر او مل جائے گا ،ْایک این آراو نوازشریف اور ایک آصف زرداری کو ملا لیکن قوم اب کوئی این آر او برداشت نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو رعایت دینے کیلئے نیب کے قانون میں تبدیلی کی یا نوازشریف اور زرداری کو بچانے کیلئے عدلیہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی تو سارا پاکستان اسلام آباد کا رخ کریگا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ کو بچانے کیلئے قانون آیا تو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے ،ْ سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پولیس بنائیں گے جس پر عوام کو اعتماد ہوگا، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا رہن سہن دیکھ کر لگتاہے ان کے تیل کے کنویں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے سندھ میں جاؤں گا، گاؤں گاؤں جاؤں گا، اگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کرنے دوں گا۔عمران خان نے کہاکہ ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو،میراجینامرناپاکستان میں نہیں تومجھے کیا آپ کی فکرہوگی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ مریم نواز کو ساری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑا ،ْآپ کیاپیغام دے رہے ہیں ،ْچھوٹاڈاکانہیں مارنا بڑاڈاکا مارنا،نواز شریف 300ارب روپے ملک سے باہر لے گئے ، لوگ2وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے،آپ پیسے چوری کرکے باہرلے گئے،ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے سامنے جعلی کاغذات دئیے ،ْلندن میں جعلی کاغذات پیش کرتے تواسی وقت جیل چلے جاتے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام گورنر ہاوس بند کروں گا، لائبریریاں بنائوں گا، یہاں مجرم کو 40 گاڑیوں کاپروٹوکول دیاجاتاہے،عوام کویقین دلائوں گا،عوام کواعتمادہوتوپیسہ دیتے ہیں،ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، گورنرہاوس میں ایک شخص رہتاہے،کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ میںوعدہ کرتاہوں 8 ہزارارب روپے ا کٹھاکرکے د کھائوں گا،سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ،ْوزیر ارب پتی بنے ہوئے ہیں، آج ہر شخص پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا،شکر ہے سندھ کے لو گ جاگ گئے ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے لو گوں کے پاس صرف پاکستان کاکارڈ ہے،سندھ نے آنیوالے وقت میں تاریخی فیصلہ کرناہے، سندھ میں تعصب اورلسانیت کی سیاست کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام موجودہ نظام اورحکمرانوں سے بیزارہوچکے ہیں، پاکستان کے عوام ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں۔

سیاسی پنڈتوں نے تحریک انصاف پرغورکرناشروع کردیا، تحریک انصاف کادیابجھانے کیلئے نامساعدحالات پیداکیے جائیں گے، جلسے میں لوگ اپنی مرضی سے آئے ہیں لائے نہیں گئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہدسال ہاسال پرانی ہے ،ْوہ مایوس قوم کواٹھانے کیلئے سندھ میں داخل ہوئے ہیں ،ْکراچی سے ا وباڑوتک ہرطرف بلادکھائی دے رہاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات