زرداری اور نوازشریف نے اپنے لیے بیٹنگ کی، کبھی بھی عوام کیلئے نہیں کھیلے،عمران خان
نیب کو کمزورنہیں ہونے دینگے،ججزپرتنقیدعدلیہ کے میرٹ پرفیصلے ہیں،شریف بردران اقتدارسے قبل لوہارتھے،اسحاق ڈارکی سائیکل کی دکان تھی، زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتاتھا،عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چین کانظام لائیں گے۔اٹک میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 6 نومبر 2017 19:03
(جاری ہے)
کیونکہ جو ملک ہمیں قرض دیتے ہیں انہوں نے ہمارے حکمرانوں کواجازت نہیں دی۔ہمارا مقصد عوام کوعظیم قوم بناناہے جو کسی کے سامنے جھکے گی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نیاپاکستان بنائیں گے۔ہم نے اپنی قوم کی پرواہ کرنی ہے۔ہم پالیسی بنائیں کے پاکستانیوں کوغربت سے کیسے نکالناہے۔انہوں نے کہاکہ شریف بردران اقتدارسے قبل کیاتھے؟ لوہارتھے لیکن بری چیز نہیں ہے۔اسحاق ڈارکے والدکی سائیکل کی دکان تھی۔بری چیز آصف زرداری بمینوسینما کے بلیک میں ٹکٹ فروخت کرتاتھا۔زرداری اور نوازشریف کبھی بھی عوام کیلئے کھیلے،بلکہ اپنے لیے بیٹنگ کی۔اقتدارسے پہلے اور بعد میں انکے اثاثے دیکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ میراآج پانچواں جلسہ ہے۔میں آج آپ لوگوں کوخوشخبری سناناچاہتاہوں کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔نوازشریف نے انٹرویودیاکہ اگرہم کرپٹ لوگوں کے پیچھے چلے گئے توترقی رک جائے گی۔احسن اقبال کہتاہے کہ ساری دنیامیں کرپشن ہوتی ہے۔خواجہ اصف نے اسمبلی میں کہاکہ میاں صاحب کوئی فکرنہ کرولوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔لوگوں کایہ مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ سب عوام کوبھیڑبکریں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ فوج اور عدلیہ پرتنقید کرتے ہیں۔نیب کو کمزوربنانے کی بات کی جارہی ہے،نیب کو کمزورکرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔دنیابھرمیں عوام منتخب کرتے ہیں اوراحتساب ججزہی کرتے ہیں۔عدلیہ میرٹ پرفیصلے کررہی ہے اسی لیے تنقید کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.