چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) کراچی میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا۔ سکیورٹی کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بند دی گئی ہے۔ جلوس نشترپارک سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

جلوس کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، شہر کے تینوں زونز میں 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات سے چھوٹے بڑے 100 جلوس برآمد ہوئے، جبکہ 460 مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جمعہ اور چہلم کی مناسبت سے پولیس فورس کو سخت سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔