آٹھ مقام ،ْ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
طالبات نے میرے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ْ سرفراز احمد عباسی
پیر 13 نومبر 2017 15:51
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز سالخلہ ،اشکوٹ اور سیری باڑیاں کی طالبات نے میرے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اتنی بڑی اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔
انھوں نے کہا کہ طالبات کی بنائی ہوئی اشیاء دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایسا لگتا ہے کہ خزاں کے موسم میں بھی بہار کا سماں ہے یہ ان طالبات کی ہنر مندی کا واضع ثبوت ہے اور یہ سب ہمارے اداروں کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ جس گھر میں عورت پڑھی لکھی اور ہنر مند ہو گی وہ گھر جنت سے کم نہیں ہوگا ہم نے خصوصی طور پر تین ماہ کے کورسز جب شروع کئے تھے تو میں نے ہدایت کی تھی کہ یتیم اورغریب بچیوں کو ترجیع بنیادوں پر کورسز میں شامل کیا جائے ۔ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم بھی دیں میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز کے جملہ سٹاف سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ طالبات کو اسلامی تعلیمات سے جوڑیں انھوں نے کہا کہ کشمیر کی پہچان وہاں کی ہنر مندی ہے ایل او سی کے قریب کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود وہاں پر ہماری بہنیں اپنی ہنر مندی کا مظاہرہ کر رہی ہیں خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی جب نکلتی ہیں تو ان کی چوٹیاں کاٹ دی جاتی ہیں ظلم کی انتہا ء ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںخواتین ہنر مندی کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم برداشت کر رہی ہیں ان حالات میں بھی وہ اپنے ہنر سے شالیں قالین و دیگر اشیاء بنا رہی ہیں جو جگہ جگہ بھیجی جاتی ہیں انھوں نے سٹاف اور طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو ہنر آتا ہے وہ آپ اپنی بہنوں کو سکھائیں اور بیٹیوں کو سکھائیں ۔سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی نیلم کا رخ کرتے ہیں اور کشمیر کی شالیں قالینیں اور دیگر اشیا جو کہ خواتین نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوتی ہیں ان کو تلاش کرتے ہیں اگر آپ ہنر مند ہو نگی مختلف چیزیں بنائیں گی تو اانشاالله آپ اپنے بھائی بہنوں کی پرورش اپنے ہنر سے کر سکتی ہیں انھوں نے کہا کہ جلد طالبات کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گئے اس لئے تمام سنٹرز کے سٹاف سے گزارش ہے کہ وہ فہرستیں بنا کر رکھیں ۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ثمینہ رحمان ،ذکائوالرحمان اعوان ،ثمینہ عزیز ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج ہم ایک اعلیٰ خصوصیات کے مالک آفیسر سے محروم ہوگئے ہیں ہمیں خوشی بھی ہے کہ موصوف اپنی سروس پوری کر کے گھر جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کے آفیسر ہمیشہ دلوں میں رہتے ہیں اور ہمیشہ ان کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے ۔اور ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔موصوف نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔آخر میں دعا کے بعد تقریب اختتام پزیر ہوئی ۔مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.