پینیٹرز آئندہ سال مارچ میں ریٹائر ہوجائیں گے،(ق) لیگ کی سینیٹ میں نمائندگی بھی ختم ہوجائیگی
ریٹائرڈ ہونیوالوں میں پیپلز پارٹی کے 18،(ن) لیگ 9، اے این پی 5 ،(ق) لیگ 4، ایم کیو ایم4 ،جے یو آئی (ف) کے 3شامل رضا ربانی، اسحاق ڈار، اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، کامران مائیکل، شاہی سید، کامل علی آغا، طلحہ محمود، طاہر حسین مشاہدی، نصرین جلیل ،الیاس بلور ریٹائرڈ ہونیوالے میں شامل
پیر 13 نومبر 2017 17:27
(جاری ہے)
سینیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ (ق) کی سینیٹ میں نمائندگی بھی ختم ہوجائے گی۔
پنجاب سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں مسلم لیگ (ن) کے محمد حمزہ، محمد ظفراللہ خان، سعود مجید، آصف سعید کرمانی، اسحق ڈار جبکہ مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، آزاد سینیٹر محمد محسن علی آغا اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن شامل ہیں۔سندھ سے اپنی مدت پوری کرنے والے 12سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب، کریم احمد خواجہ، رضا ربانی، مختار احمد دھامرہ، تاج حیدر، سحر کامران اور ہری رام جبکہ ایم کیو ایم کے کرنل (ر)طاہر حسین مشاہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، محمد فروغ نسیم اور نسرین جلیل ہیں اور دیگر میں مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ریٹائر ہونے والے خیبر پختونخوا کے 11سینیٹرز میں احمد حسن (پی پی پی)، باز محمد خان (اے این پی)، حاجی سیف اللہ خان بنگش (پی پی پی)، اعظم خان سواتی (پی ٹی آئی)، محمد طلحہ محمود (جے یو آئی ف) ،نثار محمد (مسلم لیگ (ن) ،شاہی سید (اے این پی)، فرحت اللہ بابر (پی پی پی)، الیاس احمد بلور (اے این پی)، روبینہ خالد (پی پی پی)اور زاہدہ خان (اے این پی) شامل ہیں۔جبکہ بلوچستان سے ریٹائر ہونے والے 11سینیٹرز میں محمد داد خان اچکزئی (اے این پی)، مولونا حافظ حمدالل (جے یو آئی ف)، میر اسراراللہ خان زہری (بی این پی ای) ،محمد یوسف (پی پی پی)، نواب سیف اللہ مگسی (پی پی پی)، سعید الحسن مندوخیل (مسلم لیگ (ن) ، سردار فتح محمد حسنی ( پی پی پی)، مفتی عبدالستار (جے یو آئی ف)، روزی خان کاکڑ (پی پی پی)، نسیمہ احسن (بی این پی ای) اور روبینہ عرفان (مسلم لیگ (ن) ) شامل ہیں۔اگلے سال ریٹائر ہونے والوں میں فاٹا کے چار آزاد سینیٹرز ہدایت اللہ، ہلال الرحمن، نجم الحسن اور محمد صالح شاہ شامل ہیں۔اسلام آباد کے دو سینیٹرز عثمان سیف اللہ (پی پی پی) اور مشاہد حسین ( مسلم لیگ بھی اگلے سال ریٹائر ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.