جس جماعت پر’’ را ‘‘کی حمایت کا الزام ثابت ہو چکا مشرف اس کی سرپرستی کرتا ہے، سعید غنی

مشرف سے کوئی پوچھنے والا کیوں نہیں نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 22:55

جس جماعت پر’’ را ‘‘کی حمایت کا الزام ثابت ہو چکا مشرف اس کی سرپرستی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) جس جماعت پر’’ را ‘‘کی حمایت کا الزام ثابت ہو چکا مشرف اس کی سرپرستی کرتا ہے ۔ مشرف سے کوئی پوچھنے والا کیوں نہیں ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاست میں مداخلت پاکستانی تاریخ کا حصہ ہے، ہر دور میں مداخلت جاری رہی۔

سیاستدانوں نے ماضی سے پیسہ پھینکا ہے۔ ماضی میں ایم کیو ایم الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی جیتتی رہی ہے۔ اور اب بھی پی ایس پی اور ایم کیو ایم خود کہہ رہی ہے کہ ہمیں کسی نے مل کر بٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل پرویز مشرف اس جماعت کی سر پرستی کی جس پر ’’را ‘‘کی حمایت حاصل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ مگر بدقسمتی سے مشرف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں کرتا اور اس سے کوئی پوچھ گچھ کیوں نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف جب صدر پاکستان تھے اس دور میں ایم کیو ایم کراچی میں مضبوط ہوئی۔ جب ہم نے ایم کیو ایم کو حکومت سے نکالا تو ایم کیو ایم نے کراچی کے کاروباری صنعتکار شخصیات کو دھمکیاں دینی شروع کر دی۔ صنعتکاری آصف علی زرداری کے پاس آگئے اور کہا یہ لوگ کراچی کو تباہ کر دیں گے۔ لہذا ہم نے ایم کیو ایم کو مجبور میں اپنے ساتھ حکومت میں ملایا۔۔