جاتی امرااجلاس میں آج طویل مشاورت ہوئی، پارٹی میں مشاورت کاسلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، دیگرجماعتوں سے بات چیت کاسلسلہ جاری رہتا ہے

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 23:40

جاتی امرااجلاس میں آج طویل مشاورت ہوئی، پارٹی میں مشاورت کاسلسلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جاتی امرااجلاس میں آج طویل مشاورت ہوئی، پارٹی میں مشاورت کاسلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، دیگرجماعتوں سے بات چیت کاسلسلہ جاری رہتا ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمات بہت تیزی سے سنے جارہے ہیں، ہم کسی سے جھگڑنا نہیں چاہتے، ملک میں شفاف الیکشن ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جاتی امرااجلاس میں آج طویل مشاورت ہوئی،پارٹی میں مشاورت کاسلسلہ جاری ہے،دیگرجماعتوں سے بات چیت کاسلسلہ جاری رہتا ہے،پیپلزپارٹی میں زرداری صاحب کی وجہ سے رکاوٹ تھی، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :