سیکس دل بند ہونے کا باعث نہیں بنتا،نئی امریکی تحقیق
دل اس وقت بند ہو جاتا ہے جب اس میں خرابی آ جاتی ہے اور وہ اچانک دھڑکنا یا اپنا کام کرنا بند کر دیتا ہے،رپورٹ
منگل 14 نومبر 2017 12:01
(جاری ہے)
دل اس وقت بند ہو جاتا ہے جب اس میں خرابی آ جاتی ہے اور وہ اچانک دھڑکنا یا اپنا کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے مریض بیہوش ہو جاتا ہے اور سانس لینا بند کر دیتا ہے اور اگر سی پی آر سے جلدی علاج نہیں کیا گیا تو یہ مہلک ہو سکتا ہے۔
سی پی آر طبی ایمرجنسی ہے، جس میں منھ میں پھونک مارنا اور سینے کو بار بار زور سے دبانا شامل ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھ سال کا بچہ بھی سی پی آر سیکھ سکتا ہیہسپتال کے باہر دل بند ہونے کے معاملے میں 90 فیصد افراد کی موت ہو جاتی ہے،سی پی آر کی کمی یا پھر دل کے پٹھوں کے معمول پر نہیں آنے کی صورت میں ہر ایک منٹ بعد زندہ رہنے کی امید دس فیصد کم ہوتی جاتی ہے،ڈاکٹر چٴْگھ اور کیلیفورنیا کے ان کے ساتھیوں نے امریکہ کی اوریگن ریاست کے شہر پورٹ لینڈ میں سنہ 2002 سے 2015 کے درمیان ہونے والے دل رکنے کے معاملوں کا مطالعہ کیا۔سیکس کا عمل ایک فیصد سے کم معاملوں میں نظر آیا۔ ان کی زد میں آنے والوں کی بڑی اکثریت افریقی امریکی نسل کے درمیانی عمر کے مردوں کی تھی جن کو دل کا عارضہ رہا تھا۔اس مطالعے میں یہ بھی پایا گیا کہ صرف ایک تہائی معاملوں میں سی پی آر کا استعمال ہو پایا، حالانکہ یہ معاملہ ان کے پارٹنر کے سامنے پیش آیا۔ڈاکٹر چٴْگھ نے کہاکہ یہ دریافت سی پی آر کے بارے میں لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ دل رکنے کے معاملے میں کوئی بھی کسی بھی حالات میں ان کا استعمال کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کو سی پی آر دینے کے طریقے کے بارے میں بتایا جائے۔ایک دوسرے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اسے چھ سال کا بچہ بھی سیکھ سکتا ہے۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے یا دل کی سرجری کے بعد مریض کو سیکس سے چار سے چھ ہفتے تک پرہیز کرنا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.