وحید مراد کی 34ویںبرسی 23نومبر کو منائی جائے گی

منگل 14 نومبر 2017 13:41

وحید مراد کی 34ویںبرسی 23نومبر کو منائی جائے گی
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو کہلائے جانے والے اداکار وحید مراد کی 34 ویںبرسی 23 نومبر کو منائی جائے گی۔وحید مراد 1938میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔وہ ایم اے انگریزی کرنے کے بعد اپنے والد کے فلم تقسیم کاری کے کاروبار سے منسلک ہوگئے تھے۔وحید مراد نے بطور اداکار ہدایت کار ایس ایم یوسف کی فلم اولاد سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962ء میں کیا۔

مرحوم نے 127اردو پنجابی فلموں میں کام کیا۔وحید مراد نے بطور فلمساز ارمان ،ہیرا اور پتھر ،سمندر جیسی خوبصورت فلمیں بنائیں۔وحید مرادنے زیبا ،دیبا ،شبنم ،بابرہ شریف، آسیہ، رانی، نشو ،عالیہ، روزینہ، شمیم آراء اور دیگرکے ہمراہ کام کیا۔

(جاری ہے)

وحید مراد کی اداکار ندیم ،محمد علی سے انتہائی قریبی دوستی رہی۔وحید مراد نے سلمی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے عالیہ اور عادل مراد پیدا ہوئے۔

وحید مراد کا گانے پکچرائز کرانے کا اپنا منفرد مقام تھا۔وحید مراد کو ان کی کامیاب فلموں پر نگار ایوارڈ اور دیگر بہت سے ایوارڈ ملے۔وحید مراد کی جوڑی زیبا ،شبنم اور دیبا کے ہمراہ بے پناہ پسند کی گئی۔ہدایتکار پرویز ملک، شاعر مسرور انور اور موسیقار سہیل رعنا کے ہمراہ وحید مراد کی فلموں نے بھر پور کامیابی حاصل کی۔23نومبر 1983کو وحیدمراد کا انتقال ہوگیا۔آج 33برس گزرنے کے باوجود وحید مراد اب بھی لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔