پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ،ْ 4 مقدمات میں ضمانت منظور
ملک میں شفاف انتخابات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے ،ْ کیس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ،ْ عمران خان عمران خان اور پی ٹی آئی کی آواز دبانے کے لیے سیکڑوں کارکنان پر پرچے درج کیے گئے ،ْ بابر اعوان کی میڈیا سے با ت چیت
منگل 14 نومبر 2017 15:21
(جاری ہے)
عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی چاروں مقدمات میں دو، دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ آج ہی کیس میں شامل تفتیش ہوں اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا، پر امن احتجاج کے اوپردہشت گردی کاکیس بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھ پر دہشت گردی کے کیس کرسکتے ہیں تو کسی پر بھی کرسکتے ہیں ،ْیہ لوگ دہشت گردی کے نام پر کسی کے بھی وارنٹ نکال سکتے ہیں، یہ ایک سیاسی کیس تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، جس دن اسحاق ڈار کا نام نیب میں آیا انہیں اسی دن مستعفی ہونا چاہیے تھا ،ْان پر اربوں کی کرپشن کا کیس ہے، منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی آواز دبانے کے لیے سیکڑوں کارکنان پر پرچے درج کیے گئے، جو لوگ ان مظاہروں کے دوران ریاستی تشدد سے مارے گئے ان کا کوئی پرچہ درج نہیں ہوا جس طرح ماڈل ٹاؤن کا کوئی پرچہ درج نہیں ہوا۔بابر اعوان نے کہا کہ یہ جمہوری احتجاج تھا، جس کی قیادت عمران خان نے کی، وہ کسی دفعہ کے تحت قابل دست اندازی جرم نہیں تھے اور پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اس وقت نوازشریف ریاستی طاقت استعمال کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ تمام مقدمات سیاسی ہیں جو ناکام ہوں گے اور ہم ان مقدمات میں سرخرو ہوں گے ،ْاب کوئی عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.