ہانگ کانگ، قتل کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار

ملزمان پراپنے ہی ہموطن کے قتل کا مقدمہ درج

منگل 14 نومبر 2017 17:44

ہانگ کانگ، قتل کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) ہانگ کانگ میں قتل کے شبہ میں دو پاکستانی گرفتار کر لئے گئے ، جن کی عمر میں بالترتیب 39اور26سال ہیں ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے علاقے نگائو تائو کوک میں قتل کے شبہ میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق گرفتار پاکستانی افراد کی عمریں بالترتیب 39اور26سال ہیں۔قتل کے شبہ میں ملوث بقیہ چھ افراد کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک نوجوان پاکستانی کو مبینہ طور پر اس حد تک زخمی کیا کہ مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بالاخر یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں چل بسا۔

متعلقہ عنوان :