آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کو تیارہیں، بلاول بھٹو
آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کاکوئی امکان نہیں،الیکشن وقت پرہوں گے،نوازشریف جمہوریت کیخلاف سازشوں میں خود شریک ہیں،مولانا فضل الرحمن کونوازشریف کے نہیں اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔لاہورمیں میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 نومبر 2017 16:44
(جاری ہے)
بلاول بھٹوزرداری نے واضح کیاکہ آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کاکوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کواپنے مسائل حل کرنے چاہئیں نہ کہ نوازشریف کے۔فضل الرحمن نوازشریف کے دفاع میں زیادہ دورجارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ ناصرشیرازی کوپنجاب پولیس نے اغواء کیا اس کی مذمت کرتاہوں۔پنجاب میں بھی جمہوریت ہے کسی کوایسے نہیں اٹھا لیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام وقت پرہوں گے۔جبکہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ الیکشن وقت پرہوں۔ ہمارے دورمیں بھی یہی کہاجاتاتھا لیکن الیکشن وقت پرکروائے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ن لیگ نے مردم شماری کوبہت متنازع بنادیاہے۔کراچی سے فاٹا تک کوئی بھی نتائج ماننے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات کوحل کرناچاہیے۔ پیپلزپارٹی نے سی ای سی اجلاس میں بھی مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کااظہارکیا۔تاہم آئینی بحران سے بچنے کیلئے مردم شماری کے نتائج ماننے کوتیارہیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب لاہورمیں عہدیدران سے ملنے آتے ہیں اگرن لیگ کے مایوس لوگ ان سے ملتے ہیں تواچھی بات ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.