دنیا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ، ہلاکتوں میں کمی
شام، پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی،رپورٹ
بدھ 15 نومبر 2017 18:16
(جاری ہے)
اس انڈیکس کے مطابق شام، پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گلوبل ٹیرارزم انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 77 ممالک ایسے تھے، جہاں کم از کم ایک خون ریز حملہ ہوا۔ یہ تعداد گزشتہ 17 برس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔اس انڈیکس کے مطابق شدت پسندی کے خلاف جنگ میں یہ بات ایک مثبت موڑ کی حیثیت رکھتی ہے کہ اس سے جڑے دہشت گردانہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔اس بابت سب سے زیادہ بہتری نائجیریا میں دیکھی گئی، جہاں گزشتہ برس شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں 82 فیصد کمی آئی۔ تاہم پچھلے سال عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے حملوں میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اس انڈیکس میں دہشت گردی کے پھیلاؤ میں اضافے کو ’پریشان کن‘ قرار دیا گیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق سن 2016 میں سن 2015 کے مقابلے میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے ممالک میں قریب ایک درجن کا اضافہ ہوا۔ اس انڈیکس میں خبردار کیا گیا ہے کہ شام اور عراق سے پسپا ہونے والے جہادی دیگر ممالک میں شدت پسندانہ گروپوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بابت افغانستان کی صورت حال ’پیچیدہ‘ رہی، جہاں طالبان کی جانب سے عام شہریوں پر حملوں میں کمی مگر سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کیلئے پچھلا سال سب سے زیادہ خون ریز رہا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.