میراڈونا کا اٹلی کی فٹ بال عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 نومبر 2017 19:13

میراڈونا کا اٹلی کی فٹ بال عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) ارجنٹائن کے لیجنڈ کھلاڑی ڈیاگومیراڈونانے اگلے برس ہونیوالے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میںناکامی پراٹلی پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے فٹ بل کی ایک عظیم ٹیم عالمی کپ سے باہر ہوگئی ہے ۔چارمرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اٹلی کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں اس وقت ناکام ہوگئی جب پیرکومیلان میں اپنے دوسری لیگ کے یورپین پلے آف مقابلے میں اس کامیچ بغیرکسی گول کے برابررہااورسویڈن نے مجموعی کاکردگی کی بنیاد پر طورپر1-0سے فتح حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سابق نیپولی سٹاراور1986ء کے ورلڈکپ کے فاتح میراڈونا نے انپے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھامجھے بہت افسوس ہے کہ اٹلی عالمی کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکاہے ،اطالوی ہمیشہ ٹورنامنٹ کوایک خاص قسم کی خوبصوری بخشتے ہیں ۔میں نے وہ میچ دیکھااورمجھے ایسالگاکہ اٹلی بالکل ویساکھیلاجیسے سویڈن چارہاتھا،وہ گیند کوکراس کررہے تھے ،ان کے پاس دوبڑے سنٹربیک کھلاڑی موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ مقابلے وقت کے ساتھ مزیدسخت اورسنسنی خیزہورہے ہیں ،یہ افسوسناک ہے کہ بڑی ٹیموں میں سے ایک اٹلی رشین ورلڈکپ سے باہرہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :