وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حالیہ حملوں کی مذمت بلوچستان کو اضافی ترقیاتی وسائل کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کیلئے عملدرآمد کا مربوط میکنزم اختیار کرنے پر اتفاق
بدھ 15 نومبر 2017 21:28
(جاری ہے)
قومی سلامتی کمیٹی نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حالیہ حملوں کی مذمت کی اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مذموم کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کو سراہا۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں تیز سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرنے کی توثیق کی۔ اجلاس میں صوبہ کو اضافی ترقیاتی وسائل کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے عملدرآمد کا مربوط میکنزم اختیار کرنے پر اتفاق طے پایا تاکہ اضافی ترقیاتی فنڈز کے فوائد براہ راست بلوچ عوام کو انتہائی نچلی سطح پر منتقل ہو سکیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کو بلوچستان میں شیطانی اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے کے سلسلہ میں بہتر سرحدی انتظام کیلئے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں انتظامی استعداد کو بڑھانے کیلئے اپنے بہترین سول سرونٹس کو صوبہ میں تعینات کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فریم ورک کے تحت پاکستان کی یقین دہانی کے تناظر میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو اپنے مؤقف اور کامیابیوں کو جامع اور صاف انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے تناظر میں زیر غور علاقائی گیس اور تیل پائپ لائن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو اپنے بہترین معاشی اور قومی مفاد میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.