تجاوزات کی ذمہ دار حکومتیں ہیں،قبضے ختم کراکے اصل اراضی بحال کی جائے ،حافظ نعیم الرحمن
سپریم کورٹ احکامات ،جماعت اسلامی کے موقف کی تائید ہے ،کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی ، امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعرات 16 نومبر 2017 21:47
(جاری ہے)
موجودہ حکومت اور ماضی میں رہنے والی حکومتیں اور ان حکومتوں میں شریک رہنے والے ان قبضوں اور تجاوزات کے ذمہ دار ہیں ۔
ان قبضوں اور تجاوزات کو ختم کراکے اصل اراضی کو بحال کیا جائے ۔ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ جماعت اسلامی کھیل کے میدانوں ،پارکوں اور فلاحی و رفاعی پلاٹوں پر قبضے کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈھائی کروڑ عوام کا سب سے بڑا المیہ اور بد قسمتی ہی یہ رہی ہے کہ یہاں پر آنے والی حکومتوں اور اختیارات حاصل کر نے والوں نے ہی کراچی کو تباہ اور بر باد کیا ہے اور جن لوگوں کو عوام نے ووٹ دیئے اور جو لوگ مسائل حل کر نے کے ذمہ دار بنائے گئے ان ہی لوگوں نے شہریوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ کیا ۔عوام نے جن پر مسلسل بھروسہ اور اعتماد کیا ان ہی لوگوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج کراچی کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں ۔پینے کے صاف پانی میسر نہیں ،شہریوں کو فضلہ ملا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔صوبے کے دارالخلافہ اور ملک کے سب سے بڑے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کا کوئی بندو بست نہیں ۔لاکھوں شہری روزانہ شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہو کر بسوں اور کوچوں کی چھتوں پر چڑھ کر سفر کر نے پر مجبور ہیں ۔شہر کی سڑکوں کا برا حال ہے ۔صفائی ستھرائی اور سیوریج کا نظام درھم برہم ہے ،جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ جمع ہیں ۔تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر نہیں اور کراچی کے ماسٹر پلان کا کچھ نہیں پتا کہ کہاں ہے اور اس پر کتنا عمل درآمد ہو رہا ہے ۔سیاسی قیادت داخلی مسائل اور لڑائیوں میں الجھی ہو ئی ہے ۔صوبائی حکومت اور بلدیہ قیادت ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے ۔صوبائی حکومت بلدیہ عظمیٰ کو ذمہ دار ٹہراتی ہے اور بلدیاتی قیادت اختیارات اور وسائل کے نہ ہونے کا رونا روتی رہتی ہے ۔اس سیاسی صورتحال میں عوام پس رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان ِ حال نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.