گزشتہ 4 ماہ سے ہراساں کیاجارہا ہے‘حمیمہ ملک

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

گزشتہ 4 ماہ سے ہراساں کیاجارہا ہے‘حمیمہ ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ 4 ماہ سے ہراساں کیاجارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے گزشتہ 4 ماہ سے سائبربلنگ کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے لیکن اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس کے خلاف آوازبلند کروں گی۔

(جاری ہے)

حمیمہ کا کہنا ہے کہ ایسے مسائل پر بات نہ کرنے سے ایک دن انہیں جھیلنے والی کی اواز ہی خاموش ہو جاتی ہے۔شوبز کی دنیا میں 17 سال سے موجود حمیمہ ملک نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 4 ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے نام پبلک کردیے جائیں۔ دھمکیوں کے باعث میں سخت ذہنی تناؤکا شکارہوں لیکن اب مزید برداشت نہیں کروں گی۔