نیوزی لینڈ میں چینی سیاحوں کیلئے ای گیٹ سسٹم کا آغاز

چینی سیاحوں کیلئے یہ سہولت آکلینڈ ، ویلنگٹن کوئنیز ٹائون میں دستیاب ہو گی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:13

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)نیوزی لینڈ کسٹمز حکام نے چینی سیاحوں کیلئے ای گیٹ سسٹم کا آغاز کر دیا ، نیوزی لینڈ میں ان گیٹ کو سمارٹ گیٹ کہا جاتا ہے جن کا مقصد سفر کرنیوالو ں کو کسٹمز کی سہولتیں آسانی سے فراہم کرنا ہے، اس میں تصویر کیلئے بائیومیٹرک سسٹم استعمال کیا جاتا ہے جسے پاسپورٹ رکھنے والوں کا زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا کیونکہ یہ نظام روایتی مینول نظام سے زیادہ تیز ہے،ای گیٹ نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈوں پر 2009ء میں متعارف کرائے گئے تھے ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا کے بعد چین چھٹا ملک ہے جس میں یہ نظام متعارف کرایا ہے، اس سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ چینی سیاحوں کی سہولت کیلئے ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات پر کسٹمز کلیئرنس اور ویزا کی سہولتوں کیلئے ای گیٹ سسٹم نافذ کر ے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ وزیر کسٹمز میکا واہٹاری نے یہ سہولت فراہم کرنے کے موقع پر کہا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہوں نے چینی سیاحوں کیلئے سہولت فراہم کر دی ہے،ای گیٹ آکلینڈ ، ویلنگٹن ، کرسٹ چرچ اور کوئنیز ٹائون میں دستیاب ہوں گی ۔