این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہ کرنا غیر آئینی ہے ،ْ
حکومت کو این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کیلئے سینیٹ سے اجازت لینا ہوگی ،ْ چیئر مین سینٹ
جمعہ 17 نومبر 2017 16:08
(جاری ہے)
ہر پانچ سال بعد صوبوں کو ان کا حصہ فراہم کرنا آئینی تقاضا ہے ،ْماضی میں دیئے گئے ایوارڈز کے مقابلے میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے۔ ہر پانچ سال بعد کمیشن کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔ پانچ سال گذرنے کے بعد این ایف سی کمیشن کو صدر کو اپنی رپورٹ پیش کرنا ہوتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ رولنگ کی کاپی صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر قانون، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریوں اور صوبائی اسمبلیوں کو بھی ارسال کی جائے۔وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضے سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے اور شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 5.28 فیصد رہی۔ 2017-18ء میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ مالی خسارہ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ پی ایس ڈی پی میں وفاقی اخراجات کا حصہ 18 فیصد ہے۔ دفاع پر 21 فیصد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.