کراچی ،سرکلر ریلوے منصوبہ تاخیر کا شکار بنا تو جوابداری مرکزی حکومت کی ہوگی،مراد علی شاہ
عوام نے بہت دھوکے کھا لیے اب مزید دھوکے نہیں کھانے دوں گا،وزیراعلیٰ سند ھ
جمعہ 17 نومبر 2017 18:44
(جاری ہے)
اجلاس میں کے سی آر منصوبے کی تاخیر سمیت محکمہ ریلوے کی شکایتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ کے سی آر منصوبے کے لیے ریلوے حکام ایک حصہ نہیں دینا چاہتے، منصوبے میں رکاوٹیں ڈال کر مسائل پیدا کیے جارہے ہیں۔
جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں رکاوٹیں پیدا کرکے سندھ کی خودمختیاری سے نہ کھیلا جائے، ریلوے کی زمین سندھ حکومت کی ہیاگر کے سی آرمنصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو اس کی جوابداری ریلوے اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہرگز ہونے نہیں دوں گا، ریلوے کی زمین پر پہلا حق کراچی کے عوام کا ہے، کراچی کی عوام نے بڑے دھوکے کھائے ہیں، اب میں انکو کوئی دھوکا دینے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی)اجلاس کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے چاہیں،انہوں نے متعلقہ مسئلے پراجلاس کے بعد وزیراعظم سے خود بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ کی زمین ٹرانسفر ہو رہی ہے، عنقریب کام مکمل ہونے کو ہے اورکیٹی بندر منصوبہ کی فزیبلٹی ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کیٹی بندر کی فزیبلٹی جلد چینی حکام کو بھیجی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.