ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے پورا سچ سامنے آئیگا،فیصلے کے منتظر ہیں،سربراہ عوامی تحریک روزگار کے متلاشی نوجوان قتل ہورہے ہیں، حکمرانوں کو صرف لوٹا مال بچانے کی فکر ہے،وزیرداخلہ کا بیان اقبال جرم ہے، ختم نبوت کا قانون ختم کرنیوالوں کو بچایا جارہا ہے،گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 19:08
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون کی دھمکی 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کا اقبال جرم ہے ، سفاک حکمرانوں کو بے گناہوں کا خون بہانے کی لت پڑ چکی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹائون کی ریاستی دہشتگردی پر مقتدر قاتلوں کی قانون کے مطابق گرفت ہو جاتی تو یہ دوبارہ ایسی دھمکیاں دینے کی جرأت نہ کرتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والی15 نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ظالم نظام اور سفاک حکمرانوں نے غریب کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی، روزگار کے متلاشی نوجوان یا تو خودکشیاں کررہے ہیں یا پھر قتل ہورہے ہیں، لٹیرے حکمرانوں کو غریب اور متوسط خاندانوں کی مالی مشکلات کا علم ہی نہیں ہے۔ انہیں صرف لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کس ترقی اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں، پنجاب کے بیروزگار نوجوان روزگار کیلئے قتل ہورہے ہیں۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے حلف نامہ میں تبدیلی کا شوشا چھوڑا، شدید ردعمل پر حلف نامہ بحال کرنے کا اعلان کرکے معاملہ ختم کرنے کا تاثر دیا ۔ ہم نے نشاندہی کی کہ احمدیوں اور قادیانیوں کے آئینی سٹیٹس سے متعلق پورے کا پورا قانون ختم کر دیا گیاجب اس پر بھی ردعمل سامنے آیا تو ان شقوں کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ سوال یہ ہے ایمان کی اساس پر حملہ کرنے والے کون ہیں اورانہیں کیوں بچایاجارہا ہے اس آئینی و قانونی دہشت گردی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.