وزیر قانون نے حلف نامے کی بحالی کی سب سے پہلے حمایت کی، پارلیمنٹ آئین اور ختم نبوتؐ کی سب سے بڑی محافظ ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال
حلف نامے کی اصل شکل میں بحالی کے بعد تنازع بے بنیاد ہے، ختم نبوتؐ کے معاملے پر ہمارے ایمان سے متعلق کوئی بال برابر بھی شک نہیں کر سکتا،شہریوں کو سڑکوں پر محصور کرنا اسلام سے کہاں کی محبت ہے، دھرنے کے شرکاء پورے ملک اور دنیا بھر میں اپنے عمل سے غلط پیغام دے رہے ہیں،دھرنے والوں نے مختصر احتجاج اور رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسروں کی راہ کی رکاوٹ بننا نبی کریمؐ کی تعلیمات کے منافی ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 17 نومبر 2017 21:19
(جاری ہے)
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں، ختم نبوتؐ پر یقین کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا، ختم نبوتؐ اور نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ختم نبوتؐ کے معاملے پر ہمارے ایمان سے متعلق کوئی بال برابر بھی شک نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حلف نامہ کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے، حلف نامے کی اصل شکل میں بحالی کے بعد تنازعہ کھڑا کرنا بے بنیاد ہے، پارلیمنٹ آئین اور ختم نبوتؐ کی سب سے بڑی محافظ ہے، زاہد حامد نے حلف نامے کی بحالی کی سب سے پہلے حمایت کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والوں نے مختصر احتجاج اور رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسروں کی راہ کی رکاوٹ بننا نبی کریمؐ کی تعلیمات کے منافی ہے، شہریوں کو سڑکوں پر محصور کرنا اسلام سے کہاں کی محبت ہے، دھرنے کے شرکاء پورے ملک اور دنیا بھر میں اپنے عمل سے غلط پیغام دے رہے ہیں،ہمارے ایمان کا فیصلہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے نہ کہ کسی فرد واحد نے کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.