کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار کیلئے کھیتوں کی مٹی کا کیمیائی تجزیہ ضرور کروائیں، محکمہ زراعت
جمعہ 17 نومبر 2017 22:37
(جاری ہے)
یہ لیبارٹریاں یا تجزیہ گاہیں مکمل طور پر کیمیائی تجزیہ اراضی کیلئے مخصوص ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایک ایکڑ رقبہ کا تجزیہ کرانا مقصود ہو تو اس کھیت کی 1 کلوگرام مٹی کا نمونہ 10 لاکھ کلوگرام مٹی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر مٹی کا نمونہ لینے کا طریقہ صحیح نہ ہو تو لیبارٹری میں کیے گئے تجزیہ سے حاصل شدہ نتائج اور ان کی تشریح مکمل طور پر نہیں ہو پاتی۔لہٰذا کاشتکار بہتر تجزیہ اراضی کیلئے کھیت سے مختلف جگہوں سے نمونے حاصل کریںاور پھر ان نمونوں کی مٹی کو یکجا کر کے ایک مرکب نمونہ حاصل کر لیں۔ مرکب نمونہ کے تجزیہ سے اس کھیت کی اوسط زرخیزی معلوم کی جا سکتی ہے۔ کپاس کے کھیتوں میں ایک مرکب نمونہ 0 تا 30 سینٹی میٹر تک لیں۔ ہر کھیت میں سے تقریباً 5 سے 25 مختلف نمونے حاصل کریں اور پھر ان کا مرکب نمونہ لیں۔ نمونہ لینے سے بیشتر کھیت کا تعین، نمونہ لینے کی جگہ اور دیگر ضروری اطلاعات نقشہ کی صورت میں تیار کریں۔ اس نقشہ میں سطحی، نشیب و فراز، کلر اور ڈھلوان دار جگہوں کو نمایاں طور پر دکھائیں۔ مٹی کے نمونے ایسی جگہوں سے لیں جو سڑکوں، درختوں، کھادوں کے ڈھیر اور مکانات سے دور ہوں۔ شورزدہ علاقے کے نمونے علیحدہ لیں۔ ان سفارشات پر عمل کر کے زمیندار اپنی زمین کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوار میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.