لاڑکانہ،ججز کے چھاپے، اسپتالوں کی حالت بدتر، اسکولس بند، عملہ غائب

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء)ججز کے چھاپے، اسپتالوں کی حالت بدتر، اسکولس بند، عملہ غائب۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالغفور کلہوڑو نے شیخ زید وومن اور چلڈرن اسپتالوں کا دورہ کرکے تمام شعبوں کا معائنہ کیا، جہاں مریضوں سے تفصیلات معلوم کیے اور صفائی ستھرائی کا نظام بددتر ہونے کا نوٹیس لیتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ قانون کے تحت کارروائی نہیں کر رہے ہیں، اگر مریضوں کو ادویات اور دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم نہ کیںتو ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی شرف الدین شاہ نے سول اسپتال ماتھیلو کا دورہ کیا، جہاں ایم ایس اور دیگر ععملہ غائب نظر آنے پر کاوڑ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن عملہ کو طلب کرکے مقدمہ داخل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

(جاری ہے)

جبکہ غلام محمد مہر میڈیکل ٹیچنگ اسپتال سکھر کا سیکنڈ ایڈیشنل جج نے معائنہ کیا جہاں میٹر نٹی ہوم اور چائلڈ کئیر سینٹر وزٹ کرکے مشینری خراب، صفائی کا نظام خراب اور مریضوںکو سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹیس لیتے ہوئے، فائینل وارننگ دی، اس موقعے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر ایم ایس کے دفتر میں موجود تھے۔

تعلقہ اسپتال روہڑی اور دیگر کا سیکنڈ سینئر سول جج زوہیب حسین گھمرو نے دورہ کیا، جہاں 04ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف غیر حاضر ہونے کا نوٹیس لیا، مریضوں کی شکایات سنیں، اور ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ تحصیل دوکری اور باقرانی کی مختلف اسپتالوں اور اسکولوں کا دورہ کرکے 18اساتذہ اور کئی ڈاکٹرز غائب دکھائی دیئے، جن ککا نوٹیس لیتے ہوئے تمام کو پیر کے روز عدالت میں طلب کرلیا۔ سول جج میرپور ماتھیلو عطا حسین میتلو، سینئر سول جج روہڑی ارجن لال، سول جج نصیرآباد بلاول رفیق بروہی نے مختلف اسکولس پر چھاپے مارے اسکول پر قبضے کے خلاف ایکشن لیا، اسکول میں سے ہیڈ ماسٹر سمیت 04اساتذہ غیر حاضر تھے۔