سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ،محنت اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی میںمعاونت کرنے والوں کی سزائو ں کا اعلان

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے معاملات پر سزائو ں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ جو شخص بھی اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کریگا اسی6ماہ قید، 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

یہ سزا اٴْن کیلئے ہے جو کسی ایک کو سفر کی سہولت مہیا کریگا یا کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپائے گا یا مدد کرے گا یا روزگار فراہم کرے گا، اس عمل کی تشہیر بھی ہوگی۔ اگر غیر ملکی ہوگا تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سفر کی سہولت دینے یا اپنے یہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :