ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2017ء میں بہاولپور، اوکاڑہ، لاہور،گوجرانوالہ، اے جے کے اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
اتوار 19 نومبر 2017 20:21
(جاری ہے)
ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنائے، جواب میں اوکاڑہ نے مطلوبہ ہدف 9.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
فصیح اللہ نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے مات دی، کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر 138سکور کیے جواب میں لاہور نے مطلوبہ ہدف 7.2اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔ کامران اختر نے 69سکور بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ بہاولپور میں کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 10وکٹوں سے ہرا دیا۔ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے، گوجرانوالہ نے مطلوبہ ہدف 6.2اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد اکرم نے شاندار 112سکور کیے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔ بہاولپور میں کھیلے گئے میچ میں اے جے کے نے پی بی سی سی ینگ سٹار کو 10وکٹ سے شکست دی۔ پی بی سی سی ینگ سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 137سکور کیے ، جواب میں اے جے کے نے مطلوبہ ہدف 11.3اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد جمیل نے 110رنز کی عمدہ کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے آخری میچ میں پشاور نے اسلام آباد کو 42رنز سے ہرا دیا، پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 198سکورکیے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5اوورز میں آئوٹ ہو گیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.