ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی
اندازوں سے ہٹ کر ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی
پیر 20 نومبر 2017 11:54
(جاری ہے)
دیگر بولی وڈ فلموں کی طرح ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سٴْلٴْو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی، اور 2 میں محض ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم پیسے بٹور سکی۔
’تمہاری سٴْلٴْو‘ کو 2 دن قبل 17 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’تمہاری سٴْلٴْو‘ نے پہلے ہی دن بھارت بھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے بٹورے، جب کہ فلم نے دوسرے دن اس سے بھی کم کمائی کی۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی، جو ان اندازوں سے کم ہے، جو فلم کی نمائش سے قبل لگائے تھے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ ودیابالن کی وجہ سے ’تمہاری سٴْلٴْو‘ اچھا بزنس کرے گی، کیوں کہ ان کی پرانی فلمیں ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’نو ون کلڈ جسیکا‘ جیسی فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئیں تھیں۔تاہم کمائی سے ہٹ کر ’تمہاری سٴْلٴْو‘ سے متعلق اچھے تبصرے آ رہے ہیں، نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔خیال رہے کہ ’تمہاری سٴْلٴْو‘ میں ودیا بالن نے ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں آگے چل کر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی رات کی ریڈیو جوکی ’آر جے‘ بن جاتی ہیں۔فلم میں معمولی جھگڑوں اور پیار کے درمیان زندگی گزارنے والی ایک عام گھریلو عورت کے ریڈیو جوکی بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں سری دیوی کی 1987 میں آنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جسے بھی بہت پسند کیا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.