ایران اورعرب ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ:قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس جاری ‘ایرانی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔سعودی وزیرخارجہ
میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 11:45
(جاری ہے)
ایران عرب ممالک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کے خلاف ایران کی دشمنانہ سازشوں کو ہرصورت میں روکنا ہوگا۔عادل الجبیر نے کہا کہ ایران اپنے حزب اللہ اور حوثی باغیوں جیسے ایجنٹوں کی مدد سے عرب خطے کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس نے تمام عالمی اصولوں کو دیوار پر دے مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کے مقدس مقامات تک کا خیال نہیں کیا اور میزائلوں کے ذریعے مکہ معظمہ کو نشانہ بنانے سے بھی باز نہیں آیا۔ سعودی عرب ایران کی ان تمام دشمنانہ سرگرمیوں سے آگاہ ہے اور پوری قوت سے ان کا جواب دے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مکہ معظمہ اور الریاض پر ایران کے میزائل حملے تہران کی سعودیہ کے خلاف دشمنی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مداخلت کے نتیجے میں خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔عرب لیگ کے اجلاس سے قبل سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ لیگ کے اراکین ذمہ داری لیں گے اور ایران کی جانب سے عرب کی سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے کہا کہ لبنان پر دہشت گرد گروپ حزب اللہ نے تسلط قائم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران نے اپنے کئی دست وبازو بنا رکھے ہیں حزب اللہ بھی ایران کا ایک بازو ہے۔بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ حزب اللہ نہ صرف لبنان کی سرحد کے اندر کارروائی کرتی ہے بلکہ ہم تمام ملکوں کی سرحدوں کو پار کرتی ہے جو عرب قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے عرب لیگ کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ حزب اللہ حکومت کی شراکت دار ہے اس لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.