ویلج کو نسل ملکیار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،

ڈاکٹرو ں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے مریضوںکا مفت معائنہ کیا

پیر 20 نومبر 2017 13:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ویلج کو نسل ملکیار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر شیر بہادر کی سربراہی میں ڈاکٹرو ں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم وی سی ملکیار ملک فیصل اقبال کی کاوشوں سے ملکیار میں حاجی شیر بہادر کی رہائش گاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال خان، ڈاکٹر شیر بہادر، سینئر لیڈی ڈاکٹرکی قیاد ت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔

اس موقع پر ہری پور پریس کلب کے صدر ذاکر حسین تنولی، تحصیل کونسل کے رکن انجینئر ناصر اقبال خان، محسن خان اور اہلاین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اہلیان ملکیار نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ملک فیصل اقبال کو شاند ار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے میدان میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد انسانی فلاحی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے اہلیان ملکیار کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل چیک اپ کی سہولت میسر آئی۔ اس موقع پر ملک فیصل اقبال نے میڈیکل کیمپ میں مفت خدمات فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال خان، ڈاکٹر شیر بہادر، دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا شکریہ ادا کیا۔