چند لوگوں کو21کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
پاکستان میں جمہوریت کی جنگ جاری ہے،قیادت کافیصلہ چند لوگ نہیں بلکہ کارکن کریں گے،سیاست سے جب لیڈرمائنس ہوتا ہے پھرجمہوریت مائنس ہوتی ہے،یہ مائنس کی کاروائیوں کاپارلیمنٹ کوملکرمقابلہ کرناہوگا۔وزیرریلوے کاقومی اسمبلی میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 18:59
(جاری ہے)
ذوالفقار بھٹونے آئین سے یہ تجاوزات ہٹائی تھیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند لوگوں کو21کروڑ لوگوں کی قسمت کافیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔
یہ جنگ پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم ،جماعت اسلامی نے بھی لڑی ہے۔قیادت کافیصلہ چند لوگ نہیں بلکہ کارکن کریں گے۔چند لوگوں کافیصلہ نہیں مانیں گے۔چند لوگوں کوعوام کی قسمت کے فیصلے کاحق نہیں دیں گے۔پاکستان میں جمہوریت کی جنگ جاری ہے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا۔ہماری کسی سے جنگ نہیں لیکن شکوہ ضرور ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے سیاست سے کوئی مائنس ہو۔جب کسی لیڈرکوسیاست سے مائنس کیاجاتاہے پھرجمہوریت مائنس ہوتی ہے۔یہ مائنس کی کاروائیوں کاپارلیمنٹ کوملکرمقابلہ کرناہوگا۔واضح رہے پیپلزپارٹی نے الیکشن ترمیمی بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔انتخابی قانون تبدیل کیاجائے۔انتخابات ایکٹ میں ترمیم کابل نوید قمرنے پیش کیا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پیش کیاہے۔امیدہے بل پاس ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بل آج پاس نہ ہواتومشترکہ اجلاس میں بھی جاسکتاہے۔ترمیمی بل کے مطابق نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا۔آئین میں مرضی کی ترمیم کی گئی جس سے ملکی نظام خراب ہوا۔ہمیں اداروں کااحترام کرناچاہیے۔اگرنااہل شخص پارٹی کی صدارت کرے گاتویہ آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی ہوگی۔نوید قمر نے کہاکہ ایوان میں اتنی حاضری ساڑھے چارسال میں نہیں دیکھی۔چارسال میں اتنی حاضری ہوتی توآج ترمیم پیش کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ارکان کی موجودگی ہی ایوان کاکرداربلند کرتی ہے۔ایوان کی عزت کروانا سب سے پہلے قائد ایوان کاکام ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.